خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے ایک تعلیمی ادارے کو 73,000 درہم ٹیوشن فیس واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو اس نے ایک رہائشی سے وصول کی تھی۔ اس ادارے نے دو طالب علموں کو برطانیہ میں کورس کرنے کے لیے ادائیگی کا کہا ہے۔
عربی شخص نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کو لندن کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخل کروانے کے لیے ادائیگی کی، تاہم انسٹی ٹویٹ نے فیس کی ادائیگی نہیں کی۔
عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے ملک میں تعلیمی ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ 56,000 درہم واپس ادا کرے اور اسے اخلاقی اور مادی نقصانات کے معاوضے کے طور پر 100,000 درہم ادا کرے۔
اس شخص نے بتایا کہ مقامی ادارے نے لڑکوں کو لندن میں ایک کورس کے لیے رجسٹر کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اسے 56000 درہم ادا کرنے کو کہا گیا جس کی رسید اس نے عدالت میں پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب لڑکے لندن گئے تو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کے لیے وہاں کوئی نہیں تھا۔
پھر وہ ٹیکسی لے کر اپنے ہوٹل گئے۔ تاہم والد کو بعد میں انسٹی ٹیوٹ سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ انہوں نے کبھی فیس وصول نہیں کی ہے اور وہ فیس ادا کرنے پر ہی ان کا داخلہ کریں گے۔
جب اس شخص نے العین کے تعلیمی ادارے سے رابطہ کیا تو انہوں نے اسے اس حوالے سے کوئی سیدھا جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد اسے فوری طور پر ادائیگی کرنے کے لیے رقم کا فارم کہیں اور بندوبست کرنا پڑا۔
انسٹی ٹیوٹ نے اپنے دفاع میں کہا گیا ہے کہ اس نے لندن میں کورس کے لیے طلبہ کو رجسٹر کیا تھا اور ان کے ٹکٹ خریدے تھے اور ان کے ہوٹل میں قیام کا انتظام کیا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کی دونوں برانچوں کی انتظامیہ کے درمیان طلباء کی فیس کی ادائیگی پر غلط بات چیت ہوئی تھی۔
فریقین کو سننے کے بعد اور مدعی کی طرف سے پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر العین عدالت نے تعلیمی ادارے کو ہدایت کی کہ وہ عرب والد کو 48,000 درہم واپس کرے اور ہرجانے کے لیے 25,000 درہم ادا کرے۔
Source: Khaleej Times