
خلیج اردو
ابوظہبی: فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سکیورٹی (ICP) نے اعلان کیا ہے کہ 18 اگست 2025 سے اماراتی شہری پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہی اس کی تجدید کروا سکیں گے۔ پہلے یہ سہولت صرف چھ ماہ پہلے تک محدود تھی۔
چیئرمین علی محمد الشامسی کے مطابق، یہ فیصلہ شہریوں کو سفر کی بہتر منصوبہ بندی، سرکاری امور کی تکمیل اور ڈیجیٹل سروسز کے استعمال میں سہولت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
یو اے ای پاسپورٹ دنیا کے 8ویں طاقتور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے، جس کے ذریعے 184 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول داخلہ ممکن ہے۔ یہ درجہ بندی 2022 اور 2023 میں 15ویں، 2024 میں 11ویں اور 2025 میں 8ویں پوزیشن پر پہنچی ہے۔
اس کے علاوہ، 8 جولائی 2024 سے 21 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے۔







