متحدہ عرب امارات

UAE فٹبال شائقین کیلئے امریکہ ویزا انٹرویو میں ترجیحی سہولت کا اعلان

خلیج اردو
امریکہ کے سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے لیے سفر کرنے کے خواہش مند متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب ترجیحی بنیادوں پر ویزا انٹرویو کی اپائنٹمنٹ حاصل کرسکیں گے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ابوظبی اور دبئی میں انٹرویو کے معمول کے وقت 2026 اور 2027 تک جا پہنچے ہیں، جس کے باعث وہ شائقین پریشان تھے جنہوں نے پہلے ہی اپنی ٹکٹیں اور سفری پیکجز بک کر رکھے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے Fifa Priority Appointment Scheduling System (PASS) متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ورلڈ کپ ٹکٹ ہولڈرز اپنی ویزا درخواست جمع کرانے کے بعد جلد انٹرویو کی تاریخ حاصل کر سکیں گے۔ سفارت خانے کے مطابق یہ نیا سسٹم فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹ رکھنے والوں کو ترجیحی انٹرویو اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کرے گا، اور ہر ٹکٹ ہولڈر کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وقت پر انٹرویو کی اپائنٹمنٹ مل سکے گی۔

یہ سہولت خاص طور پر ان ممالک کے شہریوں کے لیے اہم ہے جنہیں امریکہ جانے کے لیے B1/B2 وزٹر ویزا درکار ہوتا ہے، کیوں کہ عام اپائنٹمنٹ کی تاریخیں ایک سال سے بھی زیادہ آگے جا چکی ہیں اور کئی درخواست گزاروں کو ٹورنامنٹ کے بعد کی تاریخیں مل رہی ہیں۔

سفارت خانے نے واضح کیا کہ ترجیحی انٹرویو سلاٹس کا مل جانا ویزا کی منظوری کی ضمانت نہیں ہے۔ ورلڈ کپ کی ٹکٹ ہونے کے باوجود ویزا قواعد و ضوابط پر پورا اترنا ضروری ہے اور ہر درخواست کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ PASS سسٹم 2026 کے آغاز میں باضابطہ طور پر فعال ہوگا اور حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ٹکٹ ہولڈر انٹرویو تاخیر کے باعث ٹورنامنٹ سے محروم نہ رہے۔

UAE Fifa fans to get priority US visa interview slots for World Cup 2026

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button