متحدہ عرب امارات

شارجہ کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت سے ورکرز کو نکال لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے التعاؤن کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ شارجہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بھجانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم سول ڈیفنس کی متعدد ٹٰمیں اس وقت آگ بھجانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آگ جعمرات کی صبح عمارت کی سب سے اوپری منزل پر لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور عمارت سے تمام ورکرز کو نکال لیا گیا۔ اور عمارت کے ساتھ ملحقہ عمارتوں میں سے بھی رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

تاہم، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button