متحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارتی سمیت دیگر ممالک میں یو اے ای کیلئے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

خلیج اردو
04 اگست 2021
نئی دہلی : متحدہ عرب امارات کیلئے پاکستان ، بھارت سمیت دیگر ممالک سے مسافروں کو اجازت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی بکنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسے میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے مسافروں کو سفر کی اجازت مل گئی، ٹکٹوں کی قیمت میں تین سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

پانچ اگست سے مختلف کیٹگریز کے مسافروں کو سفر کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد ٹکٹوں کی بکنگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور ایسے میں زیادہ طلب کی وجہ سے قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق عام طور پر دہلی سے دبئی کیلئے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 750 درہم سے 900 درہم تک ہوتی ہے لیکن موجودہ ٹکٹوں کی قیمت 2000 درہم تک پہنچ چکی ہے۔

کراچی میں موجود ٹریول ایجنٹ راؤف خان کا کہنا ہے کہ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں بہت سے ملازمین پھنسے ہوئے ہیں اور وہ متحدہ عرب امارات جانے کیلئے بے تاب ہیں۔ قیمتیں پہلے سے ملازمین کی کمائی سے زیادہ ہوتی ہیں اور اب اچانک ڈیمانڈ میں اضافے کی وجہ سے اور بھی بڑھ گئی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button