
خلیج اردو
03 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو جو پاکستان اور بھارت سمیت ان چھ ممالک میں پروازوں کی معطلی کی وجہ سے پھنسے ہیں ، وہ متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں۔ حکام نے منگل کے روز اعلان کر دیا ۔
وہ مسافر جو کرونا وائرس کی مکمل ویکسین لگوا چکے ہوں اور ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ ہوں ، انہیں پانچ اگست سے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
اس کیلئے ضروری ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد کم از کم چودہ دن گزر گئے ہوں۔ اس حوالے سے ان کے پاس سرٹیفیکٹ ہونا چاہیئے۔ یہ استثنیٰ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ان چھ ممالک سے مسافروں کی دیگر اقسام پر پابندی ہے۔
#الطوارئ_والأزمات و #الطيران_المدني تعلنان عن استثناء فئات جديدة من المسافرين من بعض الدول التي تم منع القدوم منها والتي تشمل كلاً من الهند وباكستان وسيريلانكا والنيبال ونيجيريا وأوغندا وذلك اعتباراً من تاريخ 5 أغسطس.#يدا_بيد_نتعافى pic.twitter.com/NB2hEJdKzN
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) August 3, 2021
Source : Khaleej Times