متحدہ عرب امارات

والدین تضحیک آمیز نام سے پکارتے ہیں ، بچی نے شکایت درج کر دی

خلیج اردو
یکم ستمبر 2021
دبئی : بچے بہت حساس ہوتے ہیں اور ان کی نشوونما میں انتہائی احتیاط برتنی چاہیئے۔ اس حوالے سے قدم قدم پر احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ بچوں کے عزت نفنس کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

دبئی میں بچوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے واللے استعاثہ کو ایک منفرد شکایت موصول ہوئی ہے جہاں ایک بچی نے والدین کے خلاف شکایت کی ہے کہ وہ اسے برے نام سے پکارتے ہیں۔

ایک انلائن لیکچر کے دوران کمیونٹی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ والدین کو خبردار ہونا چاہیئے کہ بچوں کے حقوق سے متعلق قانون ضمانت دیتا ہے کہ بچوں کے ذہنی ، جسمانی اور جذباتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انلائن لیکچر کے دوران ایک سماجی ریسرچر میتھا السویدی نے کہا کہ قانون کے مطابق بچے کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اسے ایک بہترین نام دیا جائے۔ یو اے ای کا قانون برائے تحفظ اطفال اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ بچے کو ایسا نام نہ دیا جائے تو تضحیک آمیز ہو۔

ایک اور کیس میں تیس سالہ شخص نے قانون سے مدد طلب کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ والدین نے انہیں شناخت کیلئے کسی طرح کے دستاویزات فراہم نہیں کیے یہاں تک کہ اس کی عمر تیس سال ہوگئی۔

مختلف دیگر کیسز بھی بیان کیے گئے جس کا مقصد بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس سیشن میں والدین نے بھی اپنے تائثرات کا اظہار کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں لیکن انہیں بتایا گیا کہ ایسا ان کی ذمہ داری ہے۔

پراسیکوٹر نے بتایا کہ یہ کافی تکلیف دہ ہے کہ غفلت کی وجہ سے کوئی ایسا حادثہ پیش آئے کہ بچے کی جان چلی جائے۔ یہ ہر شخص کی خصوصی طور پر میڈیا کہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کے ہر حوالے سے حقوق اور تحفظ سے متعلق آگاہی پھیلائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button