خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی ہیومن ریسورس کی وزارت کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیاہے کہ یو اے ای کے نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو نئے حجری سال کی چھٹی 23 اگست بروز اتوار، یکم محرم 1442 کو ہوگی۔
حکومتی ہیومن ریسورس اتھارٹی کے مطابق وفاقی حکومت کے لیے بھی 23 اگست کو چھٹی ہوگی اور 24 اگست سے کام دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں یو اے ای حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس سال سرکاری اور نجی چھٹیوں کے کیلنڈر ایک ہی ہوں گے۔
On the occasion of Hijri New Year 1442, #MOHRE announces that Sunday, 23rd of August, will be a paid leave for all employees working in private sector establishments and facilities across the UAE. pic.twitter.com/CJto4Xss3Y
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) August 13, 2020
واضح رہے کہ اسلامی کیلنڈر چاند کے گھومنے پر منحصر ہے۔ ہر اسلامی مہینے کا آغاز پہلے دن کا چاند دیکھنے سے کیا جاتا ہے۔
نئے حجری سال سے کیا مراد ہے؟
حجری عربی لفظ ہجرہ سے ماخوز ہے، جس کا مطلب ہجرت کرنا ہے۔
اس خاص موقع پر حضرت محمدﷺ کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کو 1442 سال پورے ہوں گے۔
Source: Gulf News







