ٹی آر اے نے واضح کیا ہے کہ فون کال کسی کو اپنی تصاویر اور ذاتی فائلوں تک رسائی نہیں دے سکتی۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام اتھارٹی نے جعلی ہیکنگ میسج کے حوالے سے عوام کو خبردار کیا ہے، کہ ایک جعلی ہیکنگ میسج لوگوں کو بھیجا جا رہا ہے،جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ لوگوں کے اسمارٹ فون ایک کال کے ذریعے ہیک کیے جاسکتے ہیں .
اتوار کی رات دیر گئے ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق ، مکینوں کو ایک پیغام بھیجا جارہا ہے ، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کچھ نمبروں سے صرف ایک فون کال کا جواب دے کر ان کے اسمارٹ فونز کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔
جس کے جواب میں ٹی آر اے نے واضح کیا کے فون کال کے زریعے کسی کا بھی ذاتی ڈیٹا ہیک نہی کیا جا سکتا، (جسے کہ ذاتی تصاویر اور ذاتی فائلوں تک کوئی بھی رسائی نہیں دے سکتا)
Source : Khaleej Times







