خلیج اردو
دبئی: دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹیکسی کارپوریشن آج تمام قومیتوں کے ڈرائیوروں اور بائیکرز کو بھرتی کرنے کے لیے واک ان انٹرویوز کا انعقاد کر رہی ہے۔
23 سے 50 سال کی عمر کے وہ افراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات یا جی سی سی ممالک کا ڈرائیونگ لائنسس موجود ہوتا ہے، وہ ان واک ان انٹرویوز میں شرکت کر سکتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ ملازمت کے متلاشی جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ انہیں کمپنی کی طرف سے تربیت دی جائے گی۔ بائیکرز جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا لائسنس ہے، وہ بائیکرز بھی اہل ہیں۔ دوسری طرف کمپنی نے خواتین کو بھی درخواست دینے کی ترغیب دی۔
حکومت کی سرپراستی میں کام کرنے والی کمپنی منتخب امیدواروں کو 2,000 تنخواہ سمیت کمیشن، ہیلتھ انشورنس اور رہائش کی پیشکش کر رہی ہے۔
ملازمت کے متلاشی افراد جو واک ان انٹرویوز کے لیے جا رہے ہیں اپنے ساتھ رہائش، وزٹ ویزا، متحدہ عرب امارات کی قومی شناخت، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ اور سی وی کی کاپیاں ساتھ رکھیں۔ درخواست دہندگان کو سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ تین تصاویر بھی جمع کرانی ہوں گی۔
آج 21 اکتوبر بروز جمعہ صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پریویلیج لیبر ریکروٹمنٹ آفس ایم الیون ابو ہیل سنٹر میں واک ان انٹرویوز ہوں گے۔مزید تفصیل کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
https://buzzon.khaleejtimes.com/classifieds/walk-in-interviews-friday-october-21st-2022-dubai-rta-taxi-driver-jobs