متحدہ عرب امارات

تکرار کے بعد اپنے بھائی کو مارنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی: ایک نوجوان جس نے بحث کے بعد اپنے بھائی کو بری طرح سے مارا پیٹا اور تشدد کرکے زخمی کیا، کو عدالت نے 10,000 درہم ادا کرنے کا کہا ہے۔ ابوظہبی کی فیملی اینڈ سول ایڈمنسٹریٹو کلیمز کورٹ نے 20 سالہ بھائی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بھائی کو پہنچنے والے مادی اور اخلاقی نقصانات کے بدلے ہرجانہ ادا کرے۔

سرکاری عدالتی دستاویزات کے مطابق اس شخص نے اپنے بھائی کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ اسے مار پیٹ کی وجہ سے ہونے والے مادی اور اخلاقی نقصانات کے معاوضے میں 100,000 درہم ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مدعا علیہ نے اس پر بری طرح حملہ کیا جس سے اس کے جسم پر زخم آئے اور اس کی سالمیت بھی متاثر ہوئی۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر کئی زخم آئے ہیں۔

فوجداری عدالت نے پہلے اس شخص کو اپنے بھائی پر حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا تھا اور 5,000 درہم جرمانہ کیا تھا۔ اس کے بعد متاثرہ نے اپنے بھائی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تمام فریقین کو سننے کے بعد سول کلیمز جج نے اس شخص کو 10,000 درہم ہرجانے کے معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا۔اس شخص کو مدعی کے قانونی اخراجات کی ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button