متحدہ عرب امارات

تعلیم کی خاطر ماں کی قربانی، اماراتی وزیر داخلہ کا خراجِ تحسین

خلیج اردو
شارجہ میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے دوران متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید النہیان نے ایک اماراتی ماں دھاہرہ العامری کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ خیمے میں قائم پرانے اسکول میں جا کر تعلیم حاصل کی۔

شیخ سیف بن زاید نے سیشن "The Impregnable Fortress” میں حاضرین کو ایک تصویر دکھائی، جس میں دھاہرہ العامری اپنے کم سن بیٹے کے ساتھ العین کے علاقے الوجن میں ایک سادہ خیمے کے نیچے بیٹھی نظر آتی ہیں، یہ خیمہ خطے کے اولین عارضی اسکولوں میں سے ایک تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب بانیٔ امارات شیخ زاید بن سلطان النہیان نے خاندانوں کو بچوں کی تعلیم پر زور دیا تو دھاہرہ العامری اور ان جیسی دیگر خواتین نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر اس پیغام پر لبیک کہا، حالانکہ اس وقت حالات غیر یقینی تھے۔

شیخ سیف بن زاید نے براہِ راست خطاب میں کہا، "دھاہرہ، اس وقت نہ کوئی مدد تھی اور نہ وہ سہولیات جو آج ماؤں کو حاصل ہیں، لیکن آپ اپنے بیٹے کے ساتھ رہیں”۔

تقریب میں دھاہرہ العامری کا بیٹا بھی اسٹیج پر موجود تھا، جس نے کہا، "میں نے امریکہ سے تعلیم حاصل کی، آج میری چار بیٹیاں یو اے ای یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں جبکہ ایک بیٹی آسٹریلیا میں سائبر سیکیورٹی کی تعلیم حاصل کر رہی ہے”۔

یہ داستان ایک ماں کی قربانی سے لے کر نئی نسل کی تعلیم یافتہ اماراتی خواتین تک کے سفر کو اجاگر کرتی ہے، جو امارات کی تعلیمی اور قومی ترقی کی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button