
خلیج اردو
24 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کر گئے ہیں۔شیخ حمدان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے۔
9 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات کی پہلی کابینہ تشکیل پانے کے بعد ہی شیخ حمدان بن راشد وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہوئے اور ابھی تک وہ اس عہدے پر برقرار رہے۔ انہوں نے مالی پالیسیوں اور سرکاری اخراجات کی ترقی میں ناگزیر کردار ادا کیا تھا۔
مرحوم شیخ حمدان متعدد اعلی سطحی سرکاری اداروں کی صدارت کرتے تھے جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں معیشت اور لیبر مارکیٹ کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان میں دبئی میونسپلٹی ، ال مکتوم فاؤنڈیشن ، دبئی ایلومینیم (ڈبل) اور دبئی نیچرل گیس کمپنی لمیٹڈ ، اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر شامل تھے۔
2006 میں شیخ حمدان بن راشد کو رائل برٹش کالج سے تین سرٹیفکیٹ ملے جس سے وہ اس طرح کا امتیاز حاصل کرنے والی پہلی شخصیت بن گئے۔
انہیں رائل برٹش کالج لندن ، ایڈن برگ ، اور گلاسگو سے انٹرنل میڈیسن کیلئے اعزازی فیلوشپ دی گئی۔
Source : Khaleej Times







