خلیج اردو
12 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے خلاف افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے حوالے سے شبہات کا باعث بننے والے افراد کے ساتھ قانون نمٹے گی۔
وزارت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مصدقہ معلومات کیلئے سرکاری اور قابل بھروسہ ذرائع پر اعمتاد کریں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے درست معلومات تک رسائی کو ممکن بنائیں اور سوشل میڈیا پر کوئی بھی چیز شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں بصورت دیگر سائبر کرائم کی پاداش میں پریشانیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جن افراد نے ویکسین کے بارے میں افواہیں پھیلائی ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
SOurce : Khaleej Times







