متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زاید روڈ پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر، گاڑیاں ضبط، ڈرائیورز پر جرمانے عائد

خلیج اردو
ام القیوین: ام القیوین پولیس نے شیخ محمد بن زاید روڈ پر لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والے متعدد ڈرائیورز پر جرمانے عائد کرتے ہوئے ان کی گاڑیاں ضبط کر لیں۔

پولیس کے مطابق یہ ڈرائیورز خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔ ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل احمد راشد المزروعی نے بتایا کہ ام القیوین پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کپتان جاسم سلطان، ڈائریکٹر ٹریفک فالو اپ اینڈ کنٹرول برانچ نے بتایا کہ یہ مہم عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔ انہوں نے تمام ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور ڈرائیونگ کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button