متحدہ عرب امارات

شارجہ میں قومی دن کے موقع پر ٹریفک جرمانوں پر بڑی آفر کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
27 نومبر 2020
شارجہ: شارجہ میں قومی دن کے موقع پر ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹیو کونسل نے جمعرات کے دن منظوری دیدی۔ 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کی خوشی کیلئے یہ اعلان کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹیو کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی دن کے موقع پر شہریون کا بوجھ کم کرنا مقصود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ شہریون کی خوشی کیلئے تمام تر ذرائع استعمال کریں۔

تاہم اس فیصلے میں سنگین خلاف ورزیوں پر ہونے والے جرمانے شامل نہیں۔ تمام وہ جرمانے جو یکم دسمبر سے پہلے ہوئے ہیں ، ان پر 50 فیصد رعایت ہو گی۔

میجر جنرل سیف آل زاری آل شمسی نے کمیونٹی کے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس مختص ہوئے وقت کے دوران میں جرمانوں کا بوجھ کم کرنے سے متعلق موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے گاڑی چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

یہ سہولت قومی دن سے شروع ہو گی اور 49 دن تک جاری رہے گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button