
خلیج اردو
عجمان: عجمان میں ایسے اسمارٹ گیٹ انسٹال کر دیئے گئے ہیں جو پولیس کو ٹریفک کے نظام میں خلاف ورزیوں اور جرائم کی مانیٹرنگ میں مدد دیں گے۔
بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ گیٹ مصنوعی زہانت یا اے آئی کی مدد سے چل رہے ہوں گے جس سے پولیس کے ایمرجنسی ریسپانس میں تیزی آئے گی۔
خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد امارات میں ٹریفک سیفٹی کی اعلیٰ ترین سطح کو حاصل کرنا ہے۔
پولیس نے سیف سٹی گروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو سمارٹ گیٹس لگائے گا جو اس کی حفاظتی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
اس منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی شامل ہے اور یہ سیکورٹی کو بہتر بنانے میں ایک بڑی چھلانگ ثابت ہوگی جس سے سیکورٹی کی نگرانی میں مدد ملے گی اور ٹریفک حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی آئے گی۔
شرطة عجمان تطلق مشروع البوابات الذكية pic.twitter.com/EjrsyKZYCp
— ajmanpoliceghq (@ajmanpoliceghq) March 2, 2022
پولیس نے پچھلے دو سالوں میں اپنا سرویلنس اور مانیٹرنگ سسٹم اپگریڈ کیا جس سے ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں کمی آئی ہے۔
یہ منصوبہ قومی سیکورٹی منصوبے کا حصہ ہے جس کے لیے 35 ملین درہم مختص کیے گئے ہیں۔
Source: Khaleej Times







