خلیج رادو
ابوظبہی: ابوظہبی پولیس نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ پیر سے امارات کی ایک اہم سڑک پر رفتار کی نئی حد لاگو کی جائے گی۔
حکام کے مطابق ابوظہبی میں شیخ زید روڈ پیر 26 ستمبر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد مقرر گی۔ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ یہ اصول قصر البحر انٹرسیکشن کی سڑک پر دونوں سمتوں میں لاگو ہوتا ہے۔
پولیس نے گاڑی چلانے والوں سے سڑک پر حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے نئے قوانین کی پابندی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جہاں ٹریفک کے نظام کی ہمواری ممکن ہوگی وہاں حادثات میں بھی کمی آئے گی۔
Source: Khaleej Times