خلیج اردو 31 دسمبر 2021
دبئی:سال 2021 کئی یادوں اور واقعات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سال 2021 کو الوداع کہنے کے ساتھ ساتھ ساتھ نئے سال کو خوش آمدید بھی کہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شیخ محمد نے نیک خواہشات کے ساتھ لکھا کہ کئی اہم کامیابیوں کے ساتھ 2021 کو الوداع کر رہے ہیں اس کے ساتھ ہی ہم اس امید کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ آنے والا سال ہمارے لئے اور بھی اچھا ثابت ہوگا۔
مع انقضاء عام ملىء بالخير والإنجازات على دولة الإمارات … نستقبل العام الجديد ٢٠٢٢
بتفاؤل وثقة وإعداد واستعداد للأفضل …
كل عام وأنتم بخير .. كل عام وأسركم بخير .. كل عام وأوطاننا وأوطانكم في خير وأمن وأمان واستقرار وازدهار .. عام خير وبركة على البشرية بإذن الله ..— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) December 31, 2021
شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کے تمام رہائیشیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ملکی ترقی، خوشحالی اور تحفظ کیلئے بھی دعا کی۔