متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بینکوں کے لئے نئے اسلامی سال کی چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں پہلے ہی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں بینکوں کے لئے نئے اسلامی سال کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں پہلے ہی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے تمام بینک 23 اگست اتوار کو بند رہنگے جبکہ منگل کو کام کا آغاز کیا جائے گا ۔

وفاقی محکموں میں کام کرنے والوں کے لئے بھی اتوار کو چھٹی ہوگی جبکہ پیر سے کام کا آغاز کیا جائے گا ۔
نئے اسلامی سال کی شروعات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی عام تعطل کا اعلان کیا گیا تھا ۔

ہجری سال کا شمار آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سعودی عرب کے شہر مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کے بعد سے ہوتا ہے ۔ اس سال 1442 ہجری شروع ہوگا جس کا مطلب ہے کہ ہجرت کو 1442 سال ہونے کو ہے ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button