خلیج اردو
دبئی: عدالتی حکام نے صارفین کے قرض کے خطرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مختلف افراد، خاندانوں اور معاشرے پر بے قابو قرضوں کے اثرات کا خاکہ پیش کیا ہے جہاں نفسیاتی، سماجی یا معاشی دباؤ سے مالی تباہی، خاندانی ٹوٹ پھوٹ اور کرپشن ہو سکتی ہے۔
ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام قرض لینے کے خطرات کے عنوان سے ایک لیکچر کے دوران کے سینئر فیملی کونسلر، ڈاکٹر ترکی القحطانی نے کئی نکات پر خطاب میں افراد کی طرف سے بے لگام قرضے لینے کے اثرات پر روشنی ڈالی۔
صارفین کے قرضوں کی مخصوص نوعیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیکچرر نے کہا کہ یہ قرضے بنیادی طور پر پیداوار کیلئے نہیں بلکہ کھپت کے لیے ہیں جو فرد کی مالی صلاحیت سے زیادہ ہیں۔یہ عارضی سماجی اخراجات سے منسلک ہیں۔
انہوں نے قرض لینے کی وجوہات اور صارفین کے قرضوں کی خصوصیات اور محرکات کی وضاحت کرتے ہوئےلوگوں کی زندگیوں میں پیسے کی اہمیت اور مالیاتی انتظام کی مہارت اور خاندان کے استحکام پر اس کے اثرات پر زور دیا۔
ڈاکٹر القحطانی نے وضاحت کی کہ سماجی استحکام سامان اور خدمات کے حوالے سے بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہے۔
اس سیشن کا مقصد معاشرے کے ارکان کے درمیان قانونی ثقافت کو فروغ دینا ہے تاکہ تحفظ اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔
Source: Khaleej Times