متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ڈیپریشن سے نمٹنے والے مریضوں کیلئے ناک کی سپرے سے راحت ملنے لگی

09اکتوبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے ایک بڑے ہیلتھ کیئر نیٹورک نے ناک کی ایک سپرے سے نوجوانوں میں ڈپریشن سے راحت دریافت کی ہے۔

ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ناک سے دی جانے والے اسکیٹامین اسپرے سے ان لوگوں کو راحت ملتی ہے جنہوں نے دیگر اینٹی ڈپریسن علاج آزمائے تو ہو لیکن اس سے فرق نہ پڑا ہو۔

یہ دوا 2020 میں امریکی اور یورپین ڈرگ ایڈمنسٹریشن تھارٹیز کی جانب سے منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات میں تصدیق کے بعد معقول مانی گئی تھی

سیہا نے یہ ناک کی مدد سے دی جانے والی تھراپی کی شروعات ان مریضوں کیلئے شروع کی ہے جن کا علاج ڈیپریشن کے خلاف علاج ہوا ہو۔

اسکیٹامین دماغ میں نئے ان ریسپٹرز کو نشانہ بناتا ہے جو روایتی انٹی ڈپریشن تھراپی سے متحرک نہیں ہوتے۔ 20 سالہ خاتون جس کو شدید ڈپریشن کی تشخیص ہوئی تھی اور اسے پچھلی ادویات سے کوئی فائدہ نہیں ملا تھا۔

خاتون نے ناک کے اسپرے سے اس کی حالت میں بہتری دیکھی ہے۔ اس کے خودکشی کرنے کا ارادہ بھی ترک ہوا ہے اور ایسے خیالات میں بھی کمی آئی ہے۔

ایک اور نوجوان جس نے اپنے کمرے میں اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھا ہوا تھا اور تین سال سے پڑھائی بند کر رکھی تھی – نئے علاج کی بدولت وہ سکول واپس اور کالج جا رہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button