
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایندھن قیمت کمیٹی نے بدھ کو جنوری 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔
جنوری میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر ہوگی، جو دسمبر میں 2.70 درہم فی لیٹر تھی، جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول 2.42 درہم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا، جو پچھلے مہینے 2.58 درہم تھی۔
ای پلس کیٹگری کا پیٹرول 2.34 درہم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا، جو دسمبر میں 2.51 درہم تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.55 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پچھلے مہینے 2.85 درہم تھی۔





