خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پولیس نے ایندھن سے بھرے 3 ٹینکرز کے پھٹنے، اور ہوائی اڈے پر معمولی آگ لگنے کے واقعات کی تصدیق کردی

خلیج اردو: ابوظہبی میں پیر کی صبح آگ لگنے کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے، جنکی وجہ ممکنہ طور پر ڈرون حملہ بتائی گئی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ مصفح میں تین فیول ٹینکروں میں آگ لگنے سے دھماکہ ہوا۔ یہ ٹینکرز ADNOC کے اسٹوریج ایریا کے قریب ICAD 3 میں تھے۔

ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے تعمیراتی علاقے میں بھی ایک اور معمولی آگ لگنے کا واقعہ رپورٹ ہوا-

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں آگ لگنے کے واقعات کا سبب ڈرون حملہ ہو سکتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے عین قبل کچھ اڑتی ہوئی چیزیں دونوں علاقوں میں گرتے ہوئے دیکھی گئیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے رپورٹ کیا کہ "مجاز حکام کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور فی الحال آگ بجھائی جا رہی ہے۔”

ان واقعات میں کسی "اہم” نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم، پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات اور اس کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button