متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : بہت دکھ کے ساتھ اطلاع ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ اب ہم میں نہیں رہے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے ہیں۔

وزارت صدارت امور نے دکھ کی یہ خبر دی ہے کہ عرب دنیا اور مسلم امہ کے ایک عظیم رہنما شیخ خلیفہ کا انتقال ہو چکا ہے جن کی وفات پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ تین نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبہی کے حکمران تھے۔

مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد ان کے جانشین کے طور پر شیخ خلیفہ کا انتخاب کیا گیا۔ وہی شیخ زاید جنہوں نے 1971 میں یونین کے بعد متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

1948 میں پیدا ہونے والے شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16ویں حکمران اور شیخ زید کے بڑے بیٹے تھے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر بننے کے بعد سے شیخ خلیفہ نے وفاقی حکومت اور ابوظہبی کی حکومت دونوں کی ایک بڑی تنظیم نو کی صدارت کی۔ ان کے دور اقتدار میں متحدہ عرب امارات نے تیز رفتار ترقی کا دورف دیکھا جس نے ملک کو گھر کہنے والے لوگوں کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنایا۔

صدر منتخب ہونے کے بعد شیخ خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے لیے متوازن اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اپنا پہلا اسٹریٹجک منصوبہ شروع کیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کی خوشحالی کو بنیادی اہمیت دی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے ان کے کلیدی مقاصد اپنے والد شیخ زاید کے نقش قدم پر چلنا تھا ۔ شیخ زاید کا مشہور قول کے جہاں سلامتی اور استحکام کا راج ہوگا وہاں خوشحالی اور ترقی مستقبل میں ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔

شیخ خلیفہ نے تیل اور گیس کے شعبے اور نیچے کی دھارے کی صنعتوں کی ترقی کو آگے بڑھایا جس سے ملک کے معاشی تنوع میں کامیابی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

شمالی امارات کی ضروریات کا مطالعہ کرنے کے لیے انہوں نے پورے متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورے کیے، اس دوران انھوں نے ہاؤسنگ، تعلیم اور سماجی خدمات سے متعلق متعدد منصوبوں کی تعمیر کے لیے ہدایات دیں۔

Source: Khaleej times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button