خلیج اردو
ابوظبہی : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ابوظہبی پہنچ کر صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان سے ان کے مرحوم بھائی اور صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد اور مرحوم شیخ خلیفہ کے بھائیوں اور بیٹوں اور النہیان خاندان کے سینئر ارکان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
امارات نیوز ایجنسی نے جمعہ کو خبر دی تھی کہ شیخ خلیفہ 13 مئی بروز جمعہ 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
صدارتی محل میں سعودی عرب کے ولی عہد کا استقبال متفقہ طور پر متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر منتخب ہونے والے شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا۔
شیخ محمد نے غم کی گھڑی میں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کیلئے ان کے مخلصانہ برادرانہ جذبات کے لیے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات اور صلاحیتوں کو سراہا۔
Source: Khaleej Times