
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈرائیوروں کو ماہ رمضان کے دوران ٹرکوں کی موومنٹ کے حوالے تبدیل کیے گئے اوقات کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ماہ رمضان کے آغاز سے ہی آر ٹی اے نے شارجہ بارڈر سے شیخ زید روڈ کے ساتویں انٹر چینج تک ٹرکوں کی نقل و حرکت کے اوقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ماہ رمضان کے دوران ڈیرا اور بر دبئی میں ٹرکوں کی نقل و حرکت پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے کی بجائے صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک پابندی پابندی عائد رہے گی۔
#DidYouKnow that the public parking tariff applies to all parking zones during #Ramadan, from Saturday to Thursday from 8 AM to 6 PM and from 8 PM to 12 AM?
For more details, visit our website: https://t.co/PilKMHGYIT pic.twitter.com/4nrneHVB2U
— RTA (@rta_dubai) April 26, 2021
صبح کے وقت ٹرکوں کی نقل و حرکت پر صبح ساڑھے 7 بجے سے لے کر ساڑھے 9 بجے تک پابندی رہے گی۔
مزید برآں، یاد رہے کہ الشنداغ، المکتوم، فلوٹنگ، الغورد، اور بزنس بے کے پلوں اور ایئر پورٹ ٹںل کے راستے ٹرکوں کی نقل و حرکت پر پورا سال پابندی رہے گی۔
Source: Khaleej Times