خلیج اردو
26 مارچ 2021
ام القوین :ایمرجنسی ، کراسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ ٹیم نے ام القوین میں رمضان المبارک کیلئے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے تاکہ کرونا کے حوالے سے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
نئی رہنما خطوط کے تحت ایک دوسرے کے گھروں میں جانا اور فیملی پارٹیز پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے ساتھ فیملیز کو گھروں کے بجائے آن لائن جمع کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ حکام نے عوام کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ آپس میں کھانا تبادلہ نہ کریں اور تقسیم نہ کریں۔
افطار اور رمضان ٹینٹنگ چاہے وہ خاندان یا کسی اور تنظیم کے ذریعہ لگائے جائیں ،ان پر پابندی عائد ہے کیونکہ اماراتی شہریوں کو اجتماعات سے دور رہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ کام کی جگہوں پر میٹنگز اور دیگر تحائف کا تبادلہ ممنوع ہیں۔
ایس او پیز کے مطابق ریستورانوں کو اندر یا باہر کھانا تقسیم کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ تاہم مختص کردہ ریستورانوں پر مزدوروں کیلئے کھانے کا بندوسبت کیا جا سکتا ہے اور اس کیلئے وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ انہیں ان کے پتے پر محفوظ طریقے سے کھانا باہم پہنچا سکتے ہیں۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ زکواۃ اور دیگر صدقہ و خیرات کی انلائن ادائیگی کرے اور اگر کوئی بھیک مانگے تو ان کی اطلاع حکام کو کر دیں۔
رمضان میں خواتین کے نماز کے ہالز ، شاہراہوں پر صحت کی سہولیات اور سروسز بند رہیں گے۔
نماز تراویح پہلے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوگی جس میں نمازیوں کو 30 منٹ تک کی مہلت دی گئی ہے۔ مساجد میں قرآن مجید کی کتابی شکل میں نسخوں تک رسائی پر پابندی لگانے سے صرف اسمارٹ آلات سے قرآن خوانی کی اجازت دی گئی ہے۔
رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں میں اعتکاف کیلئے اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کرونا کی تازہ ترین صورت حال دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔
عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ 901 یا 06-7062000 پر فون کرکے مذکورہ ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دیں۔
Source : Khaleej Times







