خلیج اردو آن لائن:
رمضان کا مقدس مہینہ 30 دن کی دوری پر ہے اور متحدہ عرب امارات نے کورونا وبا کے پیش نظر ماہ رمضان کے دوران کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے نئے قواعد ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے قواعد و ضوابط کے دوران ایسے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کو باعث بن سکتے ہیں۔
رمضان کے مہینے کے دوران درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا:
- نماز تراویح اور نماز عشاء زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں ادا کرنی ہوگی
- خاص طور پر افطارکے دوران خاندانی اور دوستوں کے اجتماعات سے گریز کیا جائے
- گھروں اور دوستوں میں کھانا تقسیم کرنے سے گریز کریں
- صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے افراد ایک دوسرے کا ساتھ کھانے کا تبادلہ کر سکتے ہیں
- ادارے کی یا خاندانی سطح پر افطار ٹینٹوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
- مسجدوں کے اندر افطاری کے کھانے کی اجازنہیں ہوگی
- ہوٹلوں کو اپنی عمارت کے اندر یا باہر افطاری تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
- افطاری کے کھانے کی تقسیم کی اجازت صرف ہاؤسنگ کمپلیکسز میں ہوگی اور اس دوران مینجمنٹ سے تعاؤن کرنا ہوگا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا
تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام قواعد و ضوابط کو مقامی اور دنیا بھر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
مزید برآں، بزرگ افراد اور موزی امراض میں مبتلا افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ اور عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور دوران انسپیکشن مہم چلائی جائے گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Source: Khaleej Times







