متحدہ عرب امارات

پاکستان نژاد ڈرائیور کا راس الخیمہ میں 20 ہزار درہم انعام نکل آیا

(خلیج اردو ) پاکستان نژاد ڈرائیور کا راس الخیمہ میں 20 ہزار درہم انعام نکل آیا ۔ اختر حسین نے نئی گاڑی خرید کر راس الخیمہ میں رجسٹر کی جس کے بعد لکی ڈرا میں اس کے نمبر پلیٹ پر انعام نکل آیا ۔ اختر حسین اس لکی ڈرا کا پانچواں خوش نصیب ہے جس کو انعام کی رقم دی گئی ۔

راس الخیمہ پولیس کی جانب سے ایک نیا سکیم متعارف کرایا گیا ہے جس میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن راس الخیمہ میں کرانے سے لکی ڈرا کے ذریعے انعام دیا جاتا ہے ۔

راس الخیمہ جنرل ریسورس اتھارٹی کے بورڈ ممبر عبداللہ بن سلمان آل نومی کے مطابق لکی ڈرا کا انعقاد اس لئے کیا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو گاڑی کی رجسٹریشن یہاں سے کرانے کے لئے راغب کیا جائے ۔ مہینے میں ایک بار نکلنے والی لکی ڈرا الیکٹرانک ذریعے سے ہوتی ہے جو مکمل طور ہر شفاف نتائج فراہم کرتی ہے ۔

اختر حسین نے بتایا کہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل راس الخیمہ میں رجسٹر کرے اور انعام جیتنے کا موقع حاصل کرے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button