متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے رہائشی روزانہ 7 گھنٹوں سے زائد وقت آن لائن گزارتے ہیں، رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

ہفتے کے روز جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2020 ڈٰیجیٹل ادائیگیوں کی کل مالیت 18 اشاریہ 50 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے جس کی بڑی وجہ یہ کہ یو اے ای کے رہائشی روزانہ اوسط 7 اشاریہ 24 گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں یا انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں۔

ورلڈ ڈیجیٹل رپورٹ 2021 کے مطابق ایک رہائشی ہفتے میں 40 گھنٹے موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ پر مختلف چیزیں دیکھتا ہے۔ جبکہ 86 فیصد آبادی نے الیکٹرانک گیمیں کھیلیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران یو اے ای کے رہائشیوں نے 320 ملین گھنٹے اپنا اسمارٹ موبائلوں پر گزارے۔ ملک کی 97 اشاریہ 6 فیصد آبادی کے پاس موابائل فون موجود ہیں۔ جبکہ 99 فیصد اماراتی بھی سوشل میڈیا پر ایکٹو نظر آئے۔

ورلڈ ڈیجیٹل روپورٹ کے مطابق گوگل کو سب سے زیادہ استعمال کیا گیا،جس پر کل ویزٹس کی تعداد 244 ملین رہی۔ جبکہ یوٹیوب کو 87 اشاریہ 4 فیصد استعمال کیا گیا۔

مزید برآں، اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی سال اسمارٹ موبائلوں پر انٹرنیٹ کی رفتار 177 اشاریہ 52 میگا بائٹس فی سیکنڈ پر پہنچ گئی۔ جبکہ فکسڈ انڑنیٹ اسپیڈ 131 میگا بائٹس فی سیکنڈ پر پہنچ گئی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حماد عبید المنصوری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2020 میں پیش آنے والی ایمرجنسی کی وجہ سے اس سال کو ایک ڈیجیٹل سال بنا دیا ہے۔ اور اسی سال ویب سائٹس، اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ترقی کی۔ کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کے پاس اپنے کام ، تعلیم اور تفریح کے لیے یہی ایک ذریعہ باقی بچا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button