متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: سیکنڈری کلاسوں کے طلباء کے لیے اسکول کھولنے کا فیصلہ ملتوی، آن لائن کلاسیں جاری رکھنے کا اعلان a

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ایچوکیش اتھارٹیز کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے 9 ویں جماعت سے 12ویں جماعت تک کے طالب علموں کے لیے تاحکم ثانی آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 17 جنوری کو 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکول میں کلاسوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب وزارت تعلیم کی جانب سے اسکول میں کلاسوں کے آغاز کے فیصلے کو ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی تما طالب علم آن لائن کلاسیں لیں گے۔

وزارت تعلیم نے اس حوالے سے تمام اسکولوں  اور طلباء کے والدین ایڈائزری بھیج دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل 3 کے طلباء ریمورٹ لرنگ جاری رکھیں گے۔

وزارت تعلیم کی ٹیم کی جانب سے ایک ارجنٹ میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں اسکول اتنظامیہ کو اس فیصلے کے حوالے آگاہ کیا گیا اور طلباء کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اتوار کے روز اسکول نہ آئیں۔

اس فیصلے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ کیونکہ جنوری کے آغاز سے متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایمیل اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے طلباء کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 50 فیصد تک بچے اگلے ہفتے سے اسکولوں میں واپس آ سکتے ہیں جس کے لیے اسکولوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی تھی۔ تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button