خلیج اردو آن لائن:
یو کے بورڈ کی جانب سے آج سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آئی جی سی ایس ای اور اے لیول کے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تاہم، ان امتحانات کی جگہ ٹیچر ایسسڈ گریڈز کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
امتحانات کی منسوخی کا اعلان آکسفورڈ اے کیو اے کی جانب سے کیا گیا ہے۔
دبئی میں یوکے کا نصاب پڑھانے والے اسکولوں کے تمام پرنسیپلز بھی یہ کہ چکے تھے امتحانات کے انعقاد پر نظرثانی یا منسوخی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ امتحانات کی منسوخی کا فیصلہ یوکے میں لگائے جانے والے تیسری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 4 جنوری سے لگایا گیا تھا جو 15 فروری تک جاری رہے گا۔ اور اسی وجہ سے یو کے کے بیشتر علاقوں میں اسکول اور کالج بند ہیں۔
آکسفورڈ اے کیواے کے مینجنگ ڈائریکٹر کا ساڈی ویسک کا اس فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ امتحانات کی منسوخی کا فیصلہ اساتذہ، طلباء اور والدین کو سننے کے بعد کیا گیا ہے۔
تمام متعلقین اور صورتحال کو دیکھے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کو ٹیچر ایسسڈ گریڈز (یعنی اساتذہ خود سے بچوں کو ایسسمنٹ کر کے انکے نمبر لگائیں گے) کے ساتھ تبدیل کر دیا جائے۔
یوکے بورڈ کی جانب سے اس فیصلےکے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے دبئی میں یو کے کا نصاب پڑھانے والے اسکول بھی امتحانات لینے والے بین الاقوامی بورڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
Source: Khaleej Times







