متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگلے پانچ سالوں میں وئٹل سیکٹرز میں ہزاروں نوکریاں پیدا کیں جائیں گی

خلیج اردو
05 اپریل 2021
دبئی : اگلے پانچ سالوں میں 25 ہزار تک نوکریاں ترجیحی صنعتی سیکٹر میں پیدا کیں جائیں گی۔ یہ اس کے بعد سامنے آیا جب ملک کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے 30 بیلین درہم کے پیکج کا اعلان کیا۔

آپریشن 300 بیلین کی سپورٹ کیلئے شروع کی جانے والی امارات ڈویلپمنٹ بینک کی حکمت عملی کا مقصد قومی معیشت کے کلیدی ڈرائیور کی حیثیت سے بینک کے کردار کو فائدہ اٹھانا ہے تاکہ صنعتی شعبے کو سب سے بڑا سپورٹ نیٹ ورک فراہم کیا جاسکے۔

انڈسٹری اینڈ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے وزیر اور ای ڈی بی کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان الجبیر نے بینک کے حکمت عملی کے ستونوں اور مقاصد کو پیش کیا جس کے تحت 13،500 سے زیادہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیز ایس ایم ای کو مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کا آغاز صنعتی حکمت عملی 2021-2031 مقاصد کے مطابق ہے۔آپریشن 300 ایک جامع قومی پروگرام ہے جسکا مقصد متحدہ عرب امارات کی پائیدار معاشی نمو میں صنعتی شعبے کی شراکت داری میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اور بینک صحت کی دیکھ بھال ، انفراسٹرکچر ، فوڈ سکیورٹی اور ٹکنالوجی سمیت مختلف صنعتوں کے بڑے کارپوریشنز ، ایس ایم ایز اور کاروباری افراد کو مدد فراہم کرنے کیلئے قریبی تعاون کرے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button