خلیج اردو
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری سطح پر میں کارپوریٹ ٹیکس میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
خبررساں ادارے دی نینل کے مطابق اماراتی وزارت خزانہ کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس میں اضافہ ملٹی نیشنل کمپنیز پر ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس میں اضافے پر عمل درآمد رواں مالی سال سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق تقریباً 793 ملین ڈالرز یا زیادہ آمدنی والی کمپنیوں پر اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا تاہم فری زونز کے لیے ٹیکس استثنا برقرار رہے گا۔
متحدہ عرب امارات نے 2018 میں 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس لاگو کیا تھا۔ان ٹیکسوں کو معاشی اصلاحات کے زمرے میں دیکھا جاتا ہے۔