
خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ گرین لسٹ کو مزید اپڈیٹ کریں گے جو ابوظبہی میں آنے والے مسافروں کے حوالے سے ہے اور ان کے ملک میں قیام یا آمد پر قرنطینہ کے حوالے سے ہے۔
ان ممالک سے آنے والے مسافر جو گرین لسٹ میں شامل ہیں، انہیں قرنطینہ ہونے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ انہیں لازمی قرنطینہ کے شرائط سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو کرونا منفی کیس کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ انہیں ابوظبہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا جبکہ ابوظبہی کیلئے رخصت ہونے سے قبل زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے پہلے کا کرایا گیا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی پیش کرنا ہوگا۔
اپ ڈیٹ شدہ گرین لسٹ ممالک سے آنے والے مسافر جو ویکسین شدہ ہیں ، انہیں چھٹے دن کو ایک اور پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا جبکہ انہی ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافروں کو 6 اور 9 ویں کو پی سی آر ٹیسٹ دینا پڑے گا۔
گرین لسٹ میں شامل خطوں اور علاقوں کو بین الاقوامی پیش رفت کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
اس فہرست میں ممالک کو شامل کرنے کی وجہ صحت اور حفاظتی کے حوالے سے پروٹوکول ہیں جو متحدہ عرب امارات میں موجود کمیونٹی کے بہبود سے جڑا ہے۔
An updated Green List of countries, regions and territories from where individuals can enter #AbuDhabi emirate has been released, effective 26 December 2021. pic.twitter.com/u0DORb6g5g
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) December 24, 2021
اس فہرست میں شمولیت کا دارومدار شہریت پر نہیں بلکہ مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں پر ہیں خواہ وہ جس ملک سے بھی آرہے ہوں۔
ذیل میں ان ممالک کی مکمل فہرست دی جارہی ہے۔
البانیہ
آرمینیا
آسٹریلیا
آسٹریا
آذربائیجان
بحرین
بیلاروس
بیلجیم
بوسنیا اور ہرزیگوینا
برازیل
بلغاریہ
برما
کمبوڈیا
کینیڈا
چین
کروشیا
قبرص
جمہوریہ چیک
ڈنمارک
فن لینڈ
فرانس
جارجیا
جرمنی
یونان
ہانگ کانگ
ہنگری
انڈونیشیا
ایران
عراق
اسرا ییل
اٹلی
جاپان
اردن
قازقستان
کویت
کرغزستان
لاؤس
لٹویا
لبنان
لکسمبرگ
ملائیشیا
مالدیپ
نیدرلینڈز
ناروے
عمان
پاپوا نیو گنی
فلپائن
پولینڈ
پرتگال
قطر
عوامی جمہوریہ آئرلینڈ
رومانیہ
روس
سعودی عرب
سربیا
سنگاپور
سلوواکیہ
سلووینیا
جنوبی کوریا
سپین
سویڈن
سوئٹزرلینڈ
شام
تائیوان، چین کا صوبہ
تاجکستان
تھائی لینڈ
یمن
ترکی
ترکمانستان
یوکرین
متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم
ریاست ہائے متحدہ امریکہ
ازبکستان
Source : Khaleej Times