خلیج اردو
ابوظہبی:
متحدہ عرب امارات میں ہنے والی لکی ڈراز نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں بدل دیں۔کئی خوش نصیب افراد نے انفرادی طور پر لاکھوں درہم جیتے۔ان لکی ڈراز میں حصہ لینے والے کئی افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے مہینوں پیسے جمع کرکے کے اس میں حصہ لیا۔
ان خوش نصیب افراد میں سے ایک ہری داسن واسونی بھی شامل ہیں جنہوں نے رواں ماہ 25 ملین درہم کا جیک پاٹ جیتا۔ہری داسن ایک کمپنی میں ملازم ہیں اور انہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر قراندازی کا ٹکٹ خریدنے کے لئے ہے جمع کی ہے۔
ہری داسن نے قرعہ اندازی کیلئے 232976 نمبر والا ٹکٹ خریدا۔
پچیس ملین درہم جیتنے کے بعد ہری داسن نے کہا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے اپنے نام استعمال کرکے ٹکٹ خرید رہے ہیں۔عمومی طور پر وہ آن لائن ٹکٹ خریدتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے ایئرپورٹ پر جاکر ٹکٹ خریدا۔ہری داسن نے کہا کہ ان کے تمام دوست دوست اپنے مالی معاملات کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور ایسے میں یہ جیک پاٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔
لکی ڈرا کی ٹکٹ کے لئے پیسے جمع کرنے کے حوالے سے ہری داسن نے بتایا کہ وہ ہر ماہ ایک ہزار درہم جمع کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ان کے دوست حسب توفیق سو یا پچاس درہم کی رقم ہر ماہ دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد اب ان کی زندگیاں مالی طور پر مستحکم ہو جائیں گی۔
پچیس ملین درہم کا جیک پاٹ جیتنے والے دوسرے خوش نصیب بھارتی شہر کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ انصر ابراہیم ہیں۔
انصر ابراہیم کہتے ہیں کہ وہ گزشتہ دو برس سے اپنی قسمت آزما رہے تھے۔انہیں امید تھی کہ وہ ایک دن ضرور بڑی رقم جیتیں گے۔انصر ابراہیم نے کہا کہ کرونا کے باعث مشکلات کے بعد انعامی رقم جیتنے سے ان کی زندگی بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے شہر واپس جائیں گے اور وہیں پر کوئی کام شروع کریں گے۔اب میں اپنی بیوی اور بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکتا ہوں۔
چیک پورٹ جیتنے والے تیسرے تیسرے خوش نصیب ایک بھارتی میکانیکل انجینئر سمت سسی دارن ہیں۔
پچیس ملین درہم جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کبھی اپنا گھر نہیں تھا اور وہ ہمیشہ سے اپنا گھر بنانے کی خواہش کرتے تھے۔مجھے کبھی توقع نہیں تھی کہ اتنی بڑی انعامی رقم قراندازی میں جیتوں گا۔
سُمت نے کہا کہ وہ اس رقم کو خرچ کرنے کے معاملے میں احتیاط کریں گے اور فضول خرچی سے بھی اجتناب کریں گے۔
اس کے علاوہ کئی ایسے افراد ہے جو انفرادی اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر قراندازی میں شرکت کی اور ہزاروں سے لے کر لاکھوں درہم تک جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ان لکی ڈراز نے بہت سارے افراد کی زندگیوں کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔