خلیج اردو:
دبئی:محظوظ کی 61 ویں ہفتہ وار قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا۔33 خوش نصیب افراد نے مجموعی طور پر دس لاکھ درہم کی انعامی رقم جیت لی۔انعامی رقم جیتنے والے ہر خوش نصیب کے حصے میں 30,303 درہم کی رقم آئی۔
اس کے علاوہ 1331 افراد نے تیسری انعامی رقم جیتی۔ان تمام افراد کے حصے میں 350 درہم کی رقم آئی۔
قرعہ اندازی کا سب سے بڑا انعام اشرف،شکر اللہ اور ویلی نامی تین خوش نصیب افراد جیتنے میں کامیاب رہے۔ان تمام افراد نے انفرادی طور پر ایک،ایک لاکھ درہم کی انعامی رقم جیت لی۔محظوظ کی 61 ویں قرعہ اندازی میں خوش نصیب افراد نے مجموعی طور پر 17,65,850 درہم کی انعامی رقم جیتی۔
محظوظ قرعہ اندازی کا سب بڑا انعام دس لاکھ درہم ہے جس کا اعلان 29 جنوری کو ہونے والی قرعہ اندازی میں کیا جائیگا۔
قرعہ اندازی میں شریک ہونے کے خواہشمند افراد محظوظ کی ویب سائٹ پر اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں یا محظوظ کی 35 درہم والی پانی کی بوتل خرید کر بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔