متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ویک اینڈ کی تبدیلی کے بعد ویزا سینٹرز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔

خلیج اردو
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں ویک اینڈ کی تبدیلی کے بعد ویزا فیسیلیٹیشن سروس گلوبل نے بھی اپنے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔

حکام کے مطابق ویزا اپلیکیشن سینٹر میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سےپانچ بجے تک کام کریں۔جمعہ کو بھی اوکات کار یہی رہنگے تاہم دں کو ایک بجے سے ڈھائی بجے تک جمعہ کی نماز کا وقفہ ہوگا۔

تمام ویزا سنٹرز ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔کسٹمر کیئر سینٹرز بھی نئے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں رواں برس کے آغاز سے ہی ویک اینڈ کو ہفتے اور اتوار پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کےمطابق کام کے طریقہ کار میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے جس کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔

فلپائن کے ویزا فیسیلیٹیشن سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔فلپائن اور متحدہ عرب امارات کے ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا کے تجدید نو کیلئے پہلے سے اپائنٹمنٹ لینا ہوگی۔۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button