خلیج اردو
18 فروری 2021
دبئی : وفاقی استعاثہ عامہ نے وضاحت کی ہے کہ اگر کسی شخص کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہوجائے اور وہ اس بات کا پابند ہے کہ صحت کے حکام کو اطلاع دے۔
ایک ٹویٹ میں استعاثہ عامہ نے بتایا ہے کہ یہ اس شخص کیلئے لازمی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مرض لاحق ہونے پر وزرت صحت اور روک تھا یا کسی ہیلتھ اتھارٹی کے پاس جاکر میڈیکل ٹریٹمنٹ کرے گا۔ تاکہ وہ کورونا کو مزید پھیلانے کا باعث نہ بنے۔
2014 کے وفاقی قانون نمبر 14 کے آرٹیکل 32 اور 33 کے مطابق کوئی بھی شخص جو متعددی مرض میں مبتلا ہو وہ یہ جاننے کے بعد وزارت صحت یا متعلقہ اتھارٹی کو اطلاع کر دے گا تاکہ اس حوالے سے حکام لازم اقدام اٹھا سکے۔
حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا شخص تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائے گا تاکہ کورونا وائرس کا راستہ روکا جا سکے اور دیگر افراد کو اس کے شر سے بچایا جا سکے۔
مذکورہ بالا قانون نے آرٹیکل 38 کے مطابق جو شخص بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے کم از کم 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 50 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے پبلک پراسیکوشن نے کہا ہے کہ ان ٹویٹس کا مقصد عوام میں قانون سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے اور بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس حوالے سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اور وائرس کا راستہ روکنے کیلئے یہ کوششیں کی جارہی ہے۔
Source : Khaleej Times







