
خلیج اردو
نیویارک: اقوام متحدہ کے یوکرین صورت حال کے حوالے سے انسانی حقوق کونل کے 49 ویں اجلاس میں یو اے ای نے یوکرین صورت حال پر پیش ہونے والے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
اس قرارداد کے حق میں بتیس ، مخالفت میں دو اور تیرہ افراد نے اس پر ووٹ نہیں دیا۔
قرارداد میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کے آرٹیکل 2 کے تحت تمام ریاستوں کی ذمہ داریوں کو یاد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی تعلقات میں کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال یا خطرے سے باز رہیں اور اپنے بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کریں۔
جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور سفیر احمد عبدالرحمن الجرمان نے یوکرین کے تنازعے کے تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے اس بحران کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔
الجرمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یوکرین تنازعے پر موقف بالکل واضح ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس تنازؤ کے ماحول کو گفت و شنید اور پرامن سفارتی اور سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ امن و استحکام کیلئے ہر ممکن راستے کو اپنایا جائے اور صورت حال پر قابو پانے کیلئے تمام ذمہ داران طاقتوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
Source: Khaleej Times