پاکستانی خبریںعالمی خبریں

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل : کچھ پاکستانی یوکرین میں ہی رہنے پر بضد ہیں

خلیج اردو

اسلام آباد: روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق پاکستانی سفارتی مشن نے یوکرائن سے ہم وطنوں کے انخلاء کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

 

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق یوکرائن کے جنگ زدہ علاقوں سے کُل 1482 پاکستانی شہری بحفاظت نکال لیے گئے ہیں۔ یوکرائن کے مختلف خطوں سے 18 پاکستانیوں کو سرحدی علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

 

سفارتخانے کے مطابق یوکرائن میں ایوانو فینکیوسک، ترنوپل میں موجود 6 پاکستانی واپس نہیں آنا چاہتے۔ سفارتی حکام نے طلباء حرا، شامزہ، سمیرا، حنا، سلیم اور عمیمہ کو انخلاء کا کہا لیکن وہ تمام خطرات کے باوجود یوکرائن میں قیام پر بضد ہیں۔

 

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کیو، خارکیو، ماری اوپل، سومی، خیرسون، وولن قید خانے میں 35 پاکستانی موجود ہیں۔ انسانی بنیادوں پر ماری اوپل میں دی گئی راہداری سے 9 پاکستانی آج نکالے جائیں گے۔ سیاسی پناہ کی دستاویزات کی مدت ختم ہونے پر وولن قید خانے میں 9 پاکستانی موجود ہیں۔

 

مشن نے بتایا ہے کہ وولن قید خانے سے بقیہ پاکستانیوں کو رہا کر کے یوکرائن سے نکال لیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد یوکرائنی شہری کاشف، منیر، محمد، کامران جلد ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button