
خلیج اردو
دبئی: جب سے یوکرین پر روس نے حملہ کیا ہے اس کے بعد مرنے والے شہریوں کی تعداد کی تفصیلات اقوام متحدہ نے جاری کی ہے۔
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ فروری چوبیس کو روس کے حملے کے بعد ابتک 707 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بتایا ہے کہ ان میں سے اکثریت بھاری ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں راکٹ اور میزائل اور فضائی بمبازری شامل ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل نے بتایا ہے کہ یہ ایک محتاط اعدادوشمار ہے اور اس میں مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ انہیں جو تفصیلات موصول ہوئیں ہیں ان میں جو رپورٹ موصول ہوئیں ہیں ان رپورٹ کا جائزہ لینا باقی ہے۔
انسانی حقوق مشن نے کہا کہ وولونواخا قصبے میں مبینہ طور پر سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جہاں روسی افواج کو گھیرے میں لے کر محفوظ انخلاء کی راہداری کھولنے کی کوششیں جاری تھیں اور ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
Source: Khaleej Times







