متحدہ عرب امارات

حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کا بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا، شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ یو اے ای کے شہریوں اور ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے ہر حملے کو ناکام بنایا جائے گا۔ ملک پر حوثیوں کے بیلاسٹک میزائل سے حملہ ناقابل برداشت ہے۔

حوثی باغیوں نے میزائل سے یو اے ای کو نشانہ بنایا تھا جسے ڈیفنس سسٹم کی مدد سے روکا گیا تھا۔ یو اے ای نے ایک بیان میں اسے ناقابل قبول جرم قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پاس ایسے دہشتگردانہ حملوں اور مجرمانہ اشتعال انگیزی کا کوئی جواز نہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

یو اے ای نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہری آبادیئ پر حملکے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ اس حملے میں دو شہری زخمی ہوئے تھے۔

وزارت نے اس اشتعال انگیزی کو خطرناک قرار دیا ہے اور اسے شہری آبادی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف لازمی اقدامات کیے جانے چاہیئے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی امور نے نے ان دہشت گردانہ حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کا اعادہ کیا اور سعودیہ کی سلامتی، استحکام اور اس کے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو لاحق تمام خطرات کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔

وزارت نے نوٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور مملکت کو درپیش کسی بھی خطرے کو متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button