خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں آج منگل کے روز کچھ مرکزی شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا۔ یہ ملک کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں ہونے والی گولڈن جوبلی سائکلنگ ٹوور کی وجہ سے ہے۔
اس حوالے سے ڈرائیور کیلئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
اینٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر نے کہا ہے کہ شیخ زید بن سلطان روڈ ، شیخ مکتوم بن راشد روڈ اور شیخ محمد بن راشد المکتوم روڈ کو آج منگل کے دن بند کیا جائے گا۔ یہ بندش دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔
آئی سی ٹی نے ایک نقشہ جاری کیا ہے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں متبادل راستوں کے بارے میں بتایا ہے۔
اس ٹوور کا اہتمام وزارت داخلہ کر رہی ہے۔ یہ ابوظہبی میں ایم او آئی کے دفاتر سے شروع ہوگا اور ایکسپو 2020 دبئی میں 111 کلومیٹر کے فاصلے پر ختم ہوگا۔
اس ٹوور کے شرکاء میں شوقیہ اور پیشہ ور شہری اور متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ جی سی سی کے شہری بھی شامل ہوں گے۔
یہ متحدہ عرب امارات کے پچاس سال پورے ہونے کی خوشی کے گولڈن جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times