خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے درالحکومت پر حوثی باغیوں کے ناکام حملوں کے بعد متعدد ممالک اور تنظیموں نے حوثی دہشت گرد گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر حملے کی بار بار کوششوں کی مذمت کی ہے۔
مختلف ممالک کی جانب سے دیئے گئے حمایتی بیانات یو اے ای کے وزارت دفاع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئے ہیں جہاں متحدہ عرب امارات نے آج حوثیوں کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
یمن سے تخریبی سرگرمیوں کی ماسٹر مائینڈ تنظیم باغی گروپ کا ابوظہبی پر ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا حملہ ہے۔ 17 جنوری کو حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون حملے کیے جس میں تین شہری ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔
متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کئی ممالک نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔
سعودی عرب نے حوثی باغیون کے خلاف اپنے عزائم کا اظہار کیا اور انبہیں دہشتگرد اور خطے کیلئے خطرہ قرار دینے کے موقف کی تائید کی۔ سعودی عرب نے یو اے ای میں شہریوں اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے ان حملوں کو اشتعال انگیز قرار دیا ۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ سعودی عرب نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری خاص کر اقوام متحدہ کا سیکورٹی کونسل اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں۔
کویت
کویت کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنانا دراصل بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ دہشتگرد گروہ جان بوجھ کر خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔
کویت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
بحرین
بحرین نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بحرین کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور خطے سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے تمام اقدامات میں مملکت کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔
بحرین نے یمن اور متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاعی افواج میں قانونی حیثیت کی حمایت کرنے کیلئے اتحادی افواج کی مستعدی اور کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں حوثیوں کی جارحیت کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
مصر
مصری وزارت خارجہ کے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ حملے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام اور ان کے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کیلئے ایک واضح خطرہ ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
مصر نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے اور دونوں ممالک کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ضروری سمجھے جانے والے تمام اقدامات کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اردن
اردن کی وزارت خارجہ اور تارکین وطن نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔جس نے اس کی سلامتی کو خطرہ بننے والے تمام اقدامات کے خلاف متحدہ عرب امارات کے ساتھ اردن کی غیر متزلزل یکجہتی پر زور دیا ہے۔
اردن پارلیمنٹ نے بھی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کی اور ان کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے پیش نظر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے خلاف بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین برہم طحہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے شہری تنصیبات اور شہریوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو مجرمانہ کارروائیوں میں شامل کیا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
عرب پارلیمنٹ
عرب پارلیمنٹ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی سلامتی اور اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی اور استحکام کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف ان کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھنے کیلئے کیے جانے والے تمام اقدامات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حوثی گروپ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
پارلیمنٹ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے یہ دہشت گرد حملے اس کی دہشت گردانہ نوعیت کی عکاسی کرتے ہیں اور خطے کو غیر مستحکم کرنے اور بین الاقوامی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے اس کے حقیقی مقاصد کو اجاگر کرتے ہیں۔
Source : Khaleej Times