متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آج کا موسم عمومی طور پر خوشگوار رہے گا،دن میں دھول اڑنے کا امکان

متحدہ عرب امارات میں آج کا موسم: دن میں دھول اڑنے کا امکان، موسم عمومی طور پر خوشگوار رہے گا

خلیج اردو
ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق ہفتہ 3 مئی کو ملک بھر میں موسم عمومی طور پر خوشگوار رہنے کی توقع ہے، تاہم دن کے وقت ہلکی سے معتدل ہوائیں چلنے سے کچھ علاقوں میں دھول اڑ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوائیں جنوب مشرق سے شمال مغرب کی سمت میں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جب کہ بعض اوقات یہ رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ خلیج عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی متلاطم رہے گا۔

ماہرین موسمیات نے یاد دہانی کروائی ہے کہ گذشتہ ماہ اپریل، گزشتہ دہائی کا سب سے گرم مہینہ ثابت ہوا، اس لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ پانی پئیں، دھوپ میں براہ راست جانے سے گریز کریں، دن کے سب سے گرم اوقات میں باہر کی سرگرمیوں سے پرہیز کریں، ہلکے رنگ اور سوتی کپڑے پہنیں، دھوپ میں ٹوپی اور چشمے کا استعمال کریں، اور بند جگہوں میں مناسب وینٹی لیشن یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button