
خلیج اردو
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے باعث مورخہ 3 مئی 2025 کو صبح 06:30 سے 08:30 بجے تک سری نگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں تعطل متوقع ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سری نگر ہائی وے پر ممکنہ سست روی کے پیش نظر شہری قریبی سروس روڈز استعمال کریں۔ بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 جانے والے افراد H-8 انڈر پاس جبکہ سیکٹر I اور H جانے والوں کو راولپنڈی پشاور روڈ اور IJP روڈ سے سروس روڈ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سی ٹی او کے مطابق شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات ہو گی اور کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے شہری کم از کم 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر سفر کریں۔
رہنمائی کے لیے شہری 1915 ہیلپ لائن، ITP کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ریڈیو ایف ایم 92.4 سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔






