عالمی خبریں

نیٹو اتحاد میں دراڑ کا خدشہ، ٹرمپ نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

خلیج اردو
عالمی سطح پر سلامتی کے ضامن نیٹو اتحاد کو اندرونی اختلافات کا سامنا ہے، اور خبر ایجنسی کے مطابق اس میں پھوٹ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جس سے اتحاد کی یکجہتی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے دفاعی اخراجات پر نظر ثانی نہ ہونے کی صورت میں نیٹو سے متعلق اہم فیصلے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی پر خاص طور پر نیٹو کے بجٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع دیگر نیٹو ممالک سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ ان سے دفاعی بجٹ میں اضافہ کروایا جا سکے، تاہم یورپی ممالک میں اس مطالبے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جس سے نیٹو اتحاد میں مزید اختلافات جنم لے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button