عالمی خبریں

ایلون مسک کی کمپنی کا انسانی دماغ میں سمارٹ چپ لگانے کا کامیاب تجربہ، نئی بحث چھڑ گئی۔

خلیج اردو
ایلون مسک کی کمپنی نے ایک امریکی مریض کے دماغ میں سمارٹ چپ نصب کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس کے بعد مریض کی بولنے کی صلاحیت بحال ہو گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس تجربے سے نہ صرف مریض کی زبان کی کارکردگی بہتر ہوئی بلکہ دنیا بھر میں اس پیش رفت پر سائنسی اور اخلاقی بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سمارٹ چپ انسانی دماغ کے اشاروں کو پڑھ کر انہیں الفاظ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کے ذریعے مریض اپنی سوچ کو الفاظ میں ڈھالنے کے قابل ہو گیا۔

اس تجربے کے بعد ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سمارٹ چپ مستقبل میں انسانوں کو کنٹرول کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے، جس پر دنیا بھر میں تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button